ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خشک سالی کی امدادی رقم کسانو ں میں تقسیم کرنے حکومت کا فیصلہ

خشک سالی کی امدادی رقم کسانو ں میں تقسیم کرنے حکومت کا فیصلہ

Thu, 09 Mar 2017 10:55:30    S.O. News Service

بنگلورو ،8؍مارچ (ایس او نیوز )حکومت نے مرکز کی جانب سے دی گئی خشک سالی کی امداد کی رقم 450کروڑ روپے 11ا ضلاع کے کسانو ں میں تقسیم کرنے کا بالآخر فیصلہ کیا ہے ۔ یہ تقسیم آئندہ ہفتہ کی جائے گی۔ وزیر ریونیو کے تھمپا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 26اضلاع کے 160تعلقہ جات میں خشک سالی کی امداد کے لئے 4782کروڑ روپے دینے کی خواہش کی تھی ۔ مرکز نے 450کروڑ روپے فروری میں جاری کئے تھے ۔مرکز کی جانب سے دی گئی رقم ریاست کے 11خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں تقسیم کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ خشک سالی کی راحت سے متعلق فائل منظوری کے لئے وزیراعلی سدارامیا کے پاس ہے ۔11اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس نے استفادہ کنندگان کی نشاندہی کی ہے اور یہ رقم اندرون ایک ہفتہ آر ٹی جی ایس کے ذریعہ منتقل کی جائے گی۔انہو ں نے ریاستی وزیر زراعت کرشنا بائیرے گوڑا کے ساتھ مرکزی وزیر فینانس اور وزیر زراعت سے ملاقات کرتے ہوئے خشک سالی کی راحت کی رقم دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ یہ ملاقات 3مرتبہ ہوئی تھی۔ دیگر اضلاع کے کسان مرکز سے بقیہ رقم کی وصولی کے بعد اپنے بقایا جات حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی کی سنگینی پر غور کرتے ہوئے ریاستی حکومت 200 تا 300کروڑ روپے کی کمی برداشت کرے گی۔ ریاستی حکومت نے بالآخر راحت کی رقم کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


Share: